پر ل ویوکے زیراہتمام پوزیشن ہولڈرکی تقریب

راولاکوٹ(پرل نیوز)روزنامہ پر ل ویو راولاکوٹ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ ،شیلڈ تقسیم ،والدین اساتذہ کا پرل ویو کے ایڈیٹر انچیف شفقت ضیاء کا شکریہ ،تعلیمی زعماء اور طلبہ کی کثیر تعداد شریک تفصیلات کے مطابق روزنامہ پرل ویو کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ میں پہلی بیس پوزیشنز لینے والے طلبہ کے اعزاز میں منفرد تقریب کا پرل ویو آفس میں انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ ،والدین اور اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سب ایڈیٹر پرل ویو عرفان حمید نے انجام دیے تلاوت کی سعادت خبرنگار مولانا نذر حیات نے انجام دیے جبکہ نعت کی سعادت اویس اسلم نے حاصل کی صدارت ایڈیٹر انچیف شفقت ضیاء نے کی ڈی ای اونسواں ریحانہ شاہ محمد ،پروفیسر فاروق ،محمد ابرار ،پنجاب گروپ آف کالج کے ڈائریکٹر سفیان اکبر ،سرمد شمریز ،نعمان اکرم ،محمد عثمان ،وردہ بشیر،علشبہ لیاقت ،سفیان اکبر ،مصباح سعید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ عبدالقدوس پرنسپل ڈگری کالج کہ راولاکوٹ میں پہلی بار اخبار کے زیراہتمام پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیا گیا ہے جس پر ادارہ مبارک باد مستحق ہے شفقت ضیاء نے ایسی تقریب کاا نعقاد کرکے کل کے مستتبل روشن ستاروں کے دل جیت لیے جو علم دوستی کا ثبوت ہے ہمارے دلوں سے شفقت ضیاء کے لیے آواز نکلتی ہے کہ شفقت ضیاء صداقت کی آواز ہے اور یہ آواز صدا رہے ہماری دعا ہے اللہ ان پر فضل کا معاملہ فرمائے علم نفع بخش ہے یہ قابل تحسین لوگ ہیں علم دنیا میں کتنا فائدہ دیتا ہے اس کا فائدہ دنیا وآخرت میں ہوتا ہے جن بچوں نے زیادہ نمبرات لیے اس میں سب سے زیادہ کرم اللہ پاک ہے انھیں چاہیے کہ وہ اللہ پاک کا شکراد اکریں سجدہ شکر بجالائیں پوزیشن ہولڈر بچوں کو چاہیے کہ وہ ان کاعلم نافع ہونا چاہیے اور اپنی دھرتی سے محبت کریں لوگ ان اہل علم سے محبت کرتے ہیں جو اپنے علم کو اپنے علاقہ اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے وقف کردیتے ہیں علم وطن سے محبت کرنے کا درس دیتا ہے طلبہ اس بات کاعزم کریں کہ ہم نے ملک وقوم کے کام کرنا ہے پرائیویٹ ادارہ جات میں پڑھانے والے لوگ بھی ہمارے سرکاری ادارہ جات سے فارغ ہیں سرکاری ادارہ جات والے سرکاری ادارہ جات کی جبکہ پرائیویٹ ادارہ جات والے پرائیویٹ ادارہ جات کی نمائندگی کریں ایڈیٹر انچیف شفقت ضیاء نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ بچے ہمارے قوم کا سرمایہ ہیں ان کی محنت کی بدولت علاقہ کا نام روشن ہوا ان کی اعزاز میں ہرسال تقریب کاانعقاد کروں گا تمام بچے ان کے اساتذہ اورپرنسپل مبارکباد کے مستحق ہیں ا س موقع پرا یڈیٹر انچیف کے ہاتھوں پوزیشن ہولڈر طلبہ اور ان کے پرنسپلز کو شیلڈ دی گئیں

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018