راولاکوٹ، شیخ زید ہسپتال میں آتشزدگی،

راولاکوٹ( پرل نیوز) شیخ زید ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان، فائر بریگیڈ کی گاڑی آدھا گھنٹہ بعد پہنچی لیکن کام کرنے سے قاصر رہی، ہسپتال کے عملے اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔ ذرائع کے مطابق شیخ زید ہسپتال (سی ایم ایچ) میں آکسیجن سلنڈر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو مدعو کیا تاہم میونسپل کارپوریشن کے زیر استعمال پرانے ماڈل کی گاڑی حسب معمول تاخیر سے پہنچی اور پہنچے کے بعد موٹر خراب ہونے کے باعث پانی پھینکنے سے بھی قاصر رہی، جب آگ اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دی گئی تھی، عوام حلقوں کی جانب سے فائر بریگیڈ کی کارکردگی کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن کو کوئی جدید گاڑی فراہم کریں تاکہ وہ اپنے فرائض وقت پر پہنچے ہوئے نبھا سکیں، آئے روز ایسے واقعات میں فائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے پہنچتی ہے جس سے عوام کو باری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماء عدنان رزاق نے سی ایم ایچ میں آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑی کے بروقت نہ پہنچے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن گاڑی کو اپ گریڈ کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018