مکان جل کر خاکستر

راولاکوٹ (سٹی رپورٹر)پوٹھی مکوالاں کے رہائشی شاہد عارف کامکان جل کر خاکستر ،لاکھوں کا نقصان آگ لگنے کی وجوہات کاعلم نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں پوٹھی مکوالاں میں شاہد عارف کے گھر میں اچانک آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ پہنچ گے جنھوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا گھر میں موجود تمام اشیاء لہاف ،رضائیاں ،کپڑے اور دیگر ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا ،جس سے مالک مکان کا لاکھوں کا نقصان ہوا عوام علاقہ نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ شخص کو معاوضہ دیا جائے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018