خون سفید ہو گیا۔اپنے ہی ماں باپ کو گھر سے نکال دیا

راولاکوٹ (پر ل نیوز) خون سفید ہو گیا ،حقیقی بیٹوں نے بوڑھے والدین کو لہولہاں کر کے گھر سے با ہر نکال دیا ۔رپورٹ درج تفصیلات کے مطابق تھیلہ بنگوئیں کے رہائشی مظفر خان،کوثر بیگم ، خان بہادر خان ،طاہرہ نے اپنے بوڑھے والدین اور چھوٹے بھائی کو ما ر کر لہولہان کر کے گھر سے با ہر نکال دیا ۔رات کھلے آسمان تلے نکالی ۔جس کی رپورٹ پولیس کے پاس درج کر اد ی ۔عبد العزیز اور زوجہ عبد العزیز نے اپنے داستان سناتے ہوئے کہا کہ بڑے کھٹن سے یہ اولاد پالی ہے انہوں نے بڑے ہو کر ہمیں گھر سے نکال دیا۔انہوں نے آہوں اور سسکیو ں کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں در بدر کر دیا گیا ہے ہمیں انصاف دلایا جائے انہوں نے جسم پر تشد د کے نشانات صحافیوں کو دکھائے پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے بعد کارروائی کرتے ہوئے ظفر خان کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسر ے بیٹے اور باہو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018