گندگی کے ڈھیر انتظامیہ خاموش

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ ہاوسنگ سکیم میں گندگی کے انبار ،کوڑا کرکٹ کے ڈھیڑ ،لوگوں،مکینوں کا رہنا محال ہوگیا ہے میونسپل کارپوریشن اور پی ڈی اے ایک دوسرے پر ذمہ داریوں کا کہہ کر جان چھڑانے میں مگن عوام کا سخت ترین احتجاج کا اعلان تفصیلات کے مطابق ہاوسنگ سکیم میں جگہ جگہ گندگی او رکوڑا کرکٹ کے انبار لگ گے مکینوں کے لیے رہنا مشکل ہوگیا ہے جگہ جگہ گندگی کے باعث مکینوں بالخصوص خواتین اور بچوں کا رہنا مشکل ہوچکا ہے بارہا ہاوسنگ سکیم کے مکینوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور گندگی اٹھانے کے لیے مذکورہ ادارہ جات میں سے کوئی ایک نوٹس لے انتظامیہ کے ناک تلے لوگ گندگی میں زندگی بسر کررہے ہیں جس باعث مچھروں کی بہتا ت ہے کسی بھی وقت کوئی جان جاسکتی ہے مکینوں نے کہا کہ مختص جگہوں پر بھی گند ڈالتے ہیں اس کے باوجود کوئی نہیں اٹھارہا

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018