قتل یا خودکشی، معمہ بن گیا

راولاکوٹ/ ارجہ(پرل نیوز) راولاکوٹ کے نواحی گاؤں منگ پڑاٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان خرم شہزاد ارجہ میں قتل یا خودکشی، معمہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق کہنہ پڑاٹ کا نوجوان قاضی خرم شہزاد جس نے ارجہ سے شادی کی تھی ، سسرالیوں کے ہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ارجہ گیا تھا جہاں اس کی پر اسرار موت معمہ بن گئی۔ ورثاء کے مطابق خرم شہزاد کی سسرالیوں سے رنجش بھی چل رہی تھی ، نوجوان کو قتل کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، نوجوان کو آبائی گاؤں منگ پڑاٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ورثاء کی جانب سے مبینہ قتل پر شدید احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018