جیپ حادثہ کا شکار ،جوان جاں بحق

ہجیرہ (پرل نیوز )ہجیرہ کے نواحی گاؤں دوتھان رقبہ بیڑیں دھمن کوٹ میں جیپ چار سوفٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں وقاص جو گاڑی کو ڈرائیوکررہا تھا تعلق اکھوڑ بن سے ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا ایس ایچ او حسن وزیر آفریدی نے پرل ویو کو بتایا کہ گاڑی موڑ کاٹتے ہوےء گہری کھائی میں گری اس کے علاوہ گاڑی میں موجود چودہ سالہ اسامہ ولد آزاد زخمی ہوگیا جسے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی کا نمبر 052 بتایا جاتا ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس کے علاوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاء کار بھی موقع پر پہنچ گے جنھوں نے ریسکیو میں حصہ لیا

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018