بن ڈھانکے گوشت کی ترسیل وفروخت امراض پھیلنے کاخدشہ

راولاکوٹ(نیوزرپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی نااہلی ،عوام میں سرعام زہر بانٹا جانے لگا ،بن ڈھانکے ،گوشت کی فروخت وترسیل عروج پر بیماریاں زور پکڑنے لگیں نوٹس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ شہر میں بن ڈھانکے گوشت فروخت کرنے کے علاوہ بن ڈھانکے گندی گاڑیوں میں ترسیل کی جانے لگی جس باعث عوام میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے عوام نے مطالبہ کیاہے کہ بلدیہ کی ناک تلے ذبح خانے سے راولاکوٹ شہر کے مختلف حصوں میں گوشت ترسیل کیا جاتا ہے تو اس کو ڈھانپنا گوارہ نہیں کیا جاتا گاڑی میں ٹائر بھی وہاں ہی پڑے ہوتے ہیں اور گندگی بھی موجود ہوتی ہے اس کے باوجود گوشت لایا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018