آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی غفلت یا نااہلی

راولاکوٹ (پرل نیوز) آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی غفلت یا نااہلی، راولاکوٹ میں پی اے سی کے تحت امتحان بدنظمی کا شکار، امیدواران کی جانب سے شدید تحفظات،امتحان کا بائیکاٹ، تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے صابر شہید پائلٹ ہائی سکول میں ہونے والا پی اے سی کا پرچہ بد نظمی کا شکار ہو گیا۔ امیدواران ماہر مضمون کیمسٹری B-17 کیلئے امتحان دینے آئے مگر امتحانی ہال میں انھیں B-16 کا پرچہ تھما دیا گیا ، اس کے علاوہ ہاتھ سے لکھے پرچے میں مضمون سے ہٹ کر سوالات پوچھے گئے جس پر امیدوارن نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بائیکاٹ کر دیا اور امتحانی ہال سے باہر آ گئے اور اسے سوچی سمجھی سازش قرار دے دیا۔ دوسری جانب سیکرٹری پبلک سروس کمیشن مفتی ابراہیم نے روزنامہ پرل ویو کو موقف دیتے ہوئے ان سنگین غلطیوں کو کلیرکل غلطی قرار دے دیا۔ امیدواران کو دیا گیا پرچہ کمپیوٹر سے پرنٹ آؤٹ کرنے کی بجائے ہاتھ سے لکھا گیا تھا اور ساتھ ہی مضمون سے ہٹ کر سوالات پوچھے گئے تھے۔ امیدواران کو فراہم کی گئی رولنمبر سلپ پر ماہر مضمون کیمسٹری B-17 تحریر تھا جبکہ امتحانی ہال میں دیئے گئے پرچے پر B-16 تحریر تھا جسے امیدواران نے مسترد کر دیا۔ کنٹرول امتحانات کی جانب سے پرچہ ملتوی کرکے امیدوارن کو غلطیاں درست کر کے دوبارہ رولنمبر سلپ ارسال کرنے کی یقین دہانی۔ اتوار کے روز دور دراز سے آئے امیدواران کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس موقع پر ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری بھی تعینات رہی۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018