روزنامہ پرل ویو کی تیسری سالگرہ

راولاکوٹ (پرل نیوز)روزنامہ پرل ویو کی تیسری سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ،اہم شخصیات کی شرکت ،پرل ویو کی غیر جانبدار ،بے باک صحافت پر خراج تحسین ،مشن جاری رکھنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق روزنامہ پرل ویو راولاکوٹ کی تیسری سالگرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم تھے جبکہ صدارت کے فرائض ایڈیٹر انچیف روزنامہ پرل ویو سردار شفقت ضیاء نے انجام دیے تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ اشفاق انجم نے انجام دیے تلاوت کی سعادت حافظ زاہد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ قاضی آصف نے پیش کی تقریب سے سردار خالد ابراہیم نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا شفقت ضیاء جیسے لوگ معاشرے کاا ثاثہ ان کے ہاتھ مضبوط کیجیے ،شدید علالت کے باوجود اپنا مشن جاری رکھا جس بنا پر شفقت ضیاء مبارکباد کے مستحق ہیں امریکہ میں انتخابات لڑنے والے کو شعبہ صحافت کی وجہ سے اہمیت بھی دی گئی پاکستان کے تمام شعبے زوال پذیر ہیں چالیس سال قبل جو حالات تھے وہ آج نہیں آج کادور مختلف ہے پہلے جب الیکشن لڑنے کے لیے مہم چلاتے تھے اس وقت کے حالات اور آج کے حالات میں فرق ہے جس شعبہ میں آپ کام کرتے ہیں اسکو اہمیت دیں کیونکہ جس شعبہ سے آپ ہیں اس کو اہمیت نہ دیں گے تو پھر اس کام کو انجام تک اچھی طرح نہیں پہنچا سکیں گے انھوں نے کہا کہ آج میں انتہائی مصروف تھا اسلام آباد سے یہاں آیا ہوں اس میں شفقت ضیاء کا خلوص شامل تھا میں دو چیزوں کو پسند کرتا ہوں ایک خلوص دوسر ا اگر میرے پاس ٹائم ہوآج کے دن میرے پاس ٹائم بھی نہ تھا اور میں اسلام آباد تھا لیکن شفقت ضیاء صاحب کا خلوص تھا کہ میں نے ان کی دعوت کو قبول کیا اور میں نے اس تقریب میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ ضروری نہیں انسانوں کی سوچیں ملتی ہوں ہر ایک کا الگ الگ نظریہ ہے لیکن جو لوگ معاشرے میں مختلف سوچوں کے باجود قوم کو یکجا کرنے جیسا مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کی جائے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافت مشکل اور خطرناک کھیل ہے یہاں پر حالات بہتر ہیں لیکن صحافی کے پا س قلم کا سب سے بڑاہتھیار ہے تقریب سے ایڈیٹر انچیف شفقت ضیاء ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ذاکر شیر افضل ،رہنماء مسلم کانفرنس خواجہ جاوید،صدر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور ،رہنماء تحریک انصاف سعود افتخا رایڈووکیٹ ،نائب امیر جمعیت علماء اسلام مولانا سعید خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حبیب حسین شاہ ایڈووکیٹ ،جمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی رہنما سردار عبدالقیوم خان ،پروفیسر سید مقصود حسین راہی ،سئنیر صحافی سردار نذر محمد ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر اسلم ظفر ،زاہد حسین نعیمی ،سنئیرصحافی مسعود گردیزی ،نیاز تبسم ،توصیف عیز دی فرینڈز ،ماؤنٹ کالج کے پرنسپل شاہد مسعود ،راولاکوٹ انجمن تاجران کے ذمہ دار عمر نذیرکشمیری ،صدیق اکبرماڈل سکول اینڈ کالج کے پرنسپل جبران خان ،مسلم ہینڈز کے افتخار انقلابی ،مقبول شاہین ایڈووکیٹ ،اجمل رانٹوی ،ڈاکٹر نواز ،پروفیسر ممتاز ،ظفر نذیرسٹی رپورٹر پرل ویو ،مہتاب اعظم کاروباری شخصیت ،اشفاق انجم جنرل رپورٹر، ریاض کشمیری صحافی ،نذر حیات رپورٹر پرل ویو ،ڈاکٹر سردار محمد اسرائیل ،قاضی آصف ،ظفر لالہ نے خطاب کیا واضع رہے روزنامہ پرل ویو راولاکوٹ کی تیسری سالگرہ کا انعقاد ہوٹل پرل انٹرنیشنل میں کیا گیاتھا جس میں تمام مکاتب فکر ،ٹریڈ یونین ،سیاسی وسماجی جماعتوں کے زعماء ،کاروباری شخصیات ،طلبہ ونگز کے ذمہ داران کے علاوہ بڑی تعداد میں سول سوسائٹی اور روزنامہ پرل ویو کے قارئین نے شرکت کی ، سردار خالد ابراہیم نے اپنے خطاب میں مزید کہا برطانیہ میں سب سے زیادہ جمہوریت نظر آرہی ہے وہاں پر تمام شعبے اصل انداز میں کام کررہے ہیں سوشل میڈیارابطہ کا ذریعہ ہے مگر ضروری ہے کہ آپ اس بابت یہ جان لیں کہ اس کا مثبت درست کرے نوجوان کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کا درست استعمال کریں سوشل میڈیا خطرناک چیز ہے جنرل پرویز مشرف کو اگر کسی نے خراب کیا ہے وہ سوشل میڈیا ہے انھوں نے کہا کہ جو چیزیں ہم نے پچاس سال پہلے تھیں وہ آج نہیں اخبارات کے ایڈیشن نے ہماری سوچوں کو محدود کردیا ہے کوشش کی جائے تمام صوبوں اور ممالک کی خبریں اخبارا ت کی زینت بنیں نہ کہ ہم ایڈیشن نکال کر اس کو حصص میں تقسیم کریں محدود کریں ،انھوں نے امید کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اخبار کے صفحات بڑھوتری کے لیے لوگوں کی خواہش ہے میں امید کرتا ہوں شفقت ضیاء یہ کام کرلیں گے اخبارات کی بڑھوتری کے لیے اقدامات کریں گے روزنامہ پرل ویو کے ایڈیٹر انچیف شفقت ضیاء نے روزنامہ پرل ویوکے نمائندگان جھنوں نے 2017 ء میں بہترین صحافت اور دیے گے ٹارگٹس اچیو کیے کو تعریفی شیلڈ اور کیش انعام دیا گیا

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018