آئینہ دکھایا تو برا مان گئے20 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

راولاکوٹ(پرل نیوز)آئینہ دکھایاتو بُرامان گئے، ضیاء صدیق میموریل ہسپتال کے ڈائریکٹر نے روزنامہ پرل ویو کو 20 کڑور ہرجانہ کا نوٹس جاری کردیا ،یاد رہے ضیاء صدیق ہسپتال کی گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ریحانہ منشاء کیانی نے گزشتہ دنوں خود پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر یازان شاہد ملک پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جن میں ڈاکٹر یازان کی طرف سے بلا جواز مہنگے ٹیسٹ، ادویات زبردستی لکھوانے کا الزام عائد کیا تھا۔ روزنامہ پرل ویو نے ڈاکٹر ریحانہ کی پریس کانفرنس شائع کرنے کے علاوہ عوام کی آواز بنتے ہوئے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں ہسپتال میں دیگر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی جو کہ حقائق پر مبنی ہیں اور دورانِ اشاعت روزنامہ پرل ویو نے تمام صحافتی اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔ڈاکٹر یازان ملک کے مطابق ضیاء صدیق ہسپتال ایک فاؤنڈیشن ’’ضیاء صدیق فاؤنڈیشن ‘‘ کے عطیات سے چلایا جاتا ہے جس میں غریبوں کا مفت علاج اور ادویات دی جاتی ہیں لیکن حقیقت میں اس کے بر عکس فاؤنڈیشن کے عطیات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ روزنامہ پرل ویو کی جانب سے ان حقائق سے پردہ اٹھانے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کی جانب سے روزنامہ پرل ویو کی آواز کو دبانے اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی اور روزنامہ پرل ویو کے ایڈیٹر انچیف اور نمائندہ کے خلاف 20 کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری کروایا۔

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018