راولاکوٹ (خبرنگار) راولاکوٹ کے قریبی گاؤں (لنجگراں )ٹوپہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ زراعت کے ملازم زوہیب فاروق ولد محمد فاروق کی نعش آبائی قبرستان سے برآمد ہوئی خود کشی ہے یا قتل پولیس مصروف تفتیش ،تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے قریبی گاؤں لنجگراں سے تعلق رکھنے والے پچیس سالہ ذوہیب ولد فاروق کی نعش گھر کے قریب سے ملی ہے جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردی گئی ہے بعدازاں نعش پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثاء کے حوالہ کردی ،نوجوان کی نعش کے بعد ابھی تک کوئی واضع نہ ہوسکا کہ خودکشی ہے ،قتل یا طبعی موت ،تاہم پولیس چوکی بلدیہ ،تھانہ پولیس راولاکوٹ اس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ایس ایچ او تھانہ پولیس اس واقعہ کی چھان بین میں مصروف ہیں تاہم پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے بتایا جاتا ہے۔ نعش کے قر یب سے ایک عدد پستو ل بھی ملا ہے ۔اور غیر شادی شدہ ہے

متعلقہ خبریں

13-03-2018

13-03-2018