اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کروانے کے قریب پہنچ گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ قرض پروگرام کی بحالی کی ملک کو اشد ضرورت ہے تاہم عام آدمی کو سخت معاشی اقدامات کے بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت یہ ہدف حاصل کرنے کے بالکل قریب پہنچ چکی۔ وزیر اعظم سے کئی فیصلوں کی منظوری بھی لے لی گئی ہے۔وزیر مملکت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننا حکومت کی مجبوری ہے۔ ہماری کوشش یہ ہونی ہے کہ عام آدمی پر پروگرام کا بوجھ کم سے کم پڑے۔بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے، لہذا آئی ایم ایف مشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا۔۔
