15

آزادکشمیر،بلدیاتی انتحابات کا تیسرا مرحلہ،چیئرمین،میئر کے انتخابات آج ہونگے،تیاریاں مکمل

مظفر آباد(پرل نیوز)آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ پر چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات جمعرات کو ہوں گے۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 02 مارچ2023 کو صبح 10 بجے سے دن 02 بجے تک چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔ اسی روز پولنگ مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون، کیمرا لے جانے پر پابندی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں