4

آزادکشمیر، الیکشن کامیاب ہونے والے جعلی سند کے حامل بلدیاتی نمائندگان نااہل قرار

بلوچ(پرل نیوز) جعلی سند کی بنیاد پر کامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندگان کی نا اہلی کے بعد ان کے رنر اَپ کی کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کیا جائے عوام نے ضمنی الیکشن کی پریکٹس کی مخالفت کر دی،آزاد کشمیر کے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کئی لوگوں کی جعلی اسناد فورم پر پیش کی گئیں جس کی وجہ سے کئی نشستیں خالی ہو گئی ہیں، جبکہ بعض لوگوں نے منتخب ہونے کے بعد استفعیٰ دیدیا ہے۔ان نشستوں کے الیکشن میں لاکھوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔جن کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں جنہوں نے الیکشن رولز کو سنجیدہ نہ لیا، اس لئے الیکشن کمشن کو چاہیے کہ وہ خالی نشستوں پر اسی حلقہ انتخاب سے دوسرے نمبر پر آنے والے اُمیدوار کا نوٹیفکیشن کر ے اور نئے الیکشن کی پریکٹس نہ کی جائے، ماضی میں بھی بلدیاتی سسٹم میں ضمنی الیکشن کی مثال موجود نہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں