9

آزادکشمیر بیوروکریسی میں اعلیٰ سطحی پر تبادلہ جات، چوہدری فرید کمشنر پونچھ تعینات،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(پرل نیوز) آزادکشمیر بیوروکریسی میں اعلیٰ سطحی پر تبادلہ جات، کمشنر پونچھ انصر یعقوب تبدیل، چوہدری فرید نئے کمشنر پونچھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بیوروکریسی میں ایک مرتبہ پھر اعلیٰ سطح پر اکھار پچھاڑ کر دی گئی، سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ سیاحت تعینات کر دیا گیا جبکہ ظہیر الدین قریشی سیکرٹری محکمہ سیاحت تبدیل ہو کے سیکرٹری زکوۃ، سوشل ویلفیئر، وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،محمد نعیم ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ تبدیل کر کے انچارج ڈیپارٹمنٹ وائلڈ لائف اینڈ فشریز،انصر یعقوب کمشنر پونچھ ڈویژن کو تبدیل کر کے انچارج سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ،عدنان خورشیدڈائریکٹر جنرل ای پی اے تبدیل کر کے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، چوہدری محمد فریدکمشنر بحالیات کو تبدیل کر کے کمشنر پونچھ ڈویژن جبکہ چوہدری مختار حسین: ممبر ایم اینڈ سی، بورڈ آف ریونیو تبدیل کر کے کمشنر بحالیات تعینات کردیا گیا، نئے تعینات ہونے والے آفیسران کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں