3

آزادکشمیر کے معروف قانون دان سردار محمد حبیب خان کا نماز جنازہ ادا، آبائی قبرستان سپردخاک

تراڑکھل (پرل نیوز) آزاد کشمیر کے معروف قانون دان،سابق وائس چیئرمین بار کونسل آزاد کشمیر،سیاسی و سماجی شخصیت سردار محمد حبیب خان ایڈووکیٹ کا نماز جنازہ تراڑ کھل میں ادا کرنے کے بعد انہیں اپنے آبائی قبرستان پیپے ناڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں چیف جسٹس عدالت العالیہ جناب جسٹس راجہ صداقت حسین،جسٹس سردار اعجاز،جسٹس سردار لیاقت شاہین. جسٹس (ر) سردار عبدالحمید خان سمیت مختلف عدالتوں کے ججز، کمشنر پونچھ چوہدری فرید۔ اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات سابق چیرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن سردار الطاف حسین خان۔ سابق وزیر حکومت سردار فاروق احمد طاہر۔ مسلم کانفرنسی رہنما سردار عثمان عتیق۔ سردار محمد حلیم ایڈووکیٹ۔ صدر بار ایسوسی ایشن سدہنوتی سردار آصف سعید ایڈووکیٹ۔ تراڑکھل بار کے صدر ملک فاروق انقلابی۔ بلوچ بار کے صدر مشتاق ضیاء ایڈووکیٹ۔ میجر (ر) امجد رفیق۔ عنایت اللہ عارف۔ سردار عابد رزاق۔ سردار حنیف تبسم۔راجہ ابرار مہناس ایڈووکیٹ سمیت پورے آزاد کشمیر سے آئے ہوئے وکلاء،بیوروکریسی کے آفیسران،ڈویژنل و ضلعی آفیسران،صحافتی برادری سمیت عوام علاقے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سردار محمد حبیب خان ایڈووکیٹ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ مرحوم پائے کا قانون دان تھے جنہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے زریعے سے وکلاء میں ایک بڑا نام کمایا۔ ہمیشہ غریب پرور رہے اور انسانیت کی خدمت کو اپنے مشن رکھا اس مشن کی تکمیل کے لیے مرحوم نے سیاست میں بھی عملی طور پر حصہ لیا۔مقررین نے کہا کہ مرحوم کے موت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو گا۔مقررین نے مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر شاہد حبیب،ایکسین لوکل گورنمنٹ ارسلان حبیب،لیکچرر ذولقرنین حبیب سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں