اسلام آباد (پی آئی ڈی)وزیر آعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بس سروس چلائی جائے گی۔، گلگت بلتستان حکومت کا شونٹر ٹنل تاریخ کا بڑا اور اہم منصوبہ ہے،شونٹرٹنل کے متعلق جی بی حکومت کی جانب سے پچاس ملین مختص کئے گئے ہیں، جبکہ آزا دکشمیر حکومت نے شونٹر ٹنل کے متعلق وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیشن اور محکمہ قانون کی بہترین کارگردگی رہی جبکہ اور عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہے، لوکل باڈیز الیکشن جیت کر آئے ہیں کسی کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا ظہار گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی بیرسٹر خالد خورشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ شونٹر ٹنل کے حوالے سے گلگت اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے کم ہونگے۔ اس منصوبے کی اہمیت اور افادیت کو جانتے ہوے آزادکشمیر حکومت نے منصوبے کی جانکاری اور سپرویژن کیلیے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے۔وزراء حکومت چوہدری محمد رشید،چوہدری اظہر صادق،سردار فہیم اختر ربانی،چیف سیکرٹری آزادکشمیر،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس اس کمیٹی کے رکن ہونگے۔ کمیٹی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور وفاقی وزارت کمیونیکیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھے گی۔کمیٹی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے نامزد کی جانے والی اسی طرز کی کمیٹی کے ساتھ بھی رابطہ رکھے گی۔کمیٹی اس منصوبے کے سلسلے میں حکومت پاکستان اور آزادکشمیر و گلگت بلتستان کی حکومتوں کے درمیان اشتراک کے امکانات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی مقصد کی تکمیل کیلیے ماہرین کو اس میں شامل کر سکتی ہے۔کمیٹی مقصد کے حصول کیلیے لائحہ عمل کو تبدیل بھی کر سکتی ہے۔شونٹر ٹنل کا منصوبہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلیے اہمیت کا حامل ہے۔ا
