پلندری (پرل نیوز) آزاد کشمیر میں 28 فروری سے 3 مارچ تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان نے عوام الناس کو خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا کہا ہے. انہوں نے کہا کہ لوگ بارش اور برفباری میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جا سکے. اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے جس میں لوگوں کی جان و مال کو نقصان کا اندیشہ رہتا ہے. احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے بہت سے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے. یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 فروری تا 3 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے. لوگوں کو اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہیے.
