17

آل آزادکشمیرانٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام، گورنمنٹ پی جی سی راولاکوٹ فاتح

راولاکوٹ (پرل نیوز) انٹرکالجیٹ ہاکی چمپئین شپ کا فائنل گورنمنٹ پی جی سی راولاکوٹ نے میدان مارلیا تفصیلات کے مطابق آل آزادکشمیر انٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، فائنل میں پی جی سی راولاکوٹ نے میدان مار لیا ٹورنامنٹ کا فائنل پی جی سی راولاکوٹ اور ڈگری کالج تراڑ کھل کے مابین کھیلا گیا جو پی جی سی راولاکوٹ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ میں پونچھ بھر سے ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پی جی سی باغ اور ڈگری کالج تراڑکھل کے مابین کھیلا گیا جو دلچسپ مقابلے کے بعد ڈگری کالج تراڑکھل نے پنلٹی شوٹ آؤٹ سے جیت لیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل پنجاب کالج راولاکوٹ اور پی جی سی باغ کے مابین کھیلا گیا جو پی جی سی راولاکوٹ نے 4-1 سے مقابلہ جیت لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل ڈگری کالج تراڑکھل اور پی جی سی راولاکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جو پی جی سی راولاکوٹ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے فتح اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈگری کالج علی سوجل پروفیسر شاہد مختار اورصدر ہاکی ایسوسی ایشن راجہ مشتاق تھے، جنھوں نے انعامات تقسیم کیے۔یاد رہے کہ پی جی سی راولاکوٹ نے اس سے پہلے انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ میرپور بورڈ کے زیر اہتمام والی بال، فٹ بال ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں