14

افواج پاکستان کی موجودگی میں کوئی طاقت پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی،چوہدری یاسین

اسلام آباد(پرل نیوز)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور کو چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج ایم این اے محترمہ فریال تالپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں مسئلہ کشمیر پر جس طرح بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹس پر منتخب ہونے والے ممبران ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سابق سنیر مشیر چوہدری ریاض،فیصل ممتاز راٹھور،سردار جاوید ایوب سمیت دیگر بھی بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حکومت نے تمام تر سرکاری وسائل استعمال کیے سرکاری مشنری استعمال کی اس کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کی اور ضلع کونسل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر بھی اللہ تعالیٰ نے کامیابیاں عطا فرمائیں چیرمین ڈپٹی چیئرمین مئیر ڈپٹی مئیر کے عہدہ جات کے انتخابات کا اہم مرحلہ ہے جس میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے بعد ازاں سرپرائز ڈے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری یسین نے کہا کہ ہمارے شاہنوں نے آج کے روز بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا اور یہ بات دنیا پر واضح ہو چکی کہ افواجِ پاکستان کی موجودگی میں دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتی ہم اپنے شاہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں