22

ایل او سی عبور کرنے کی کوشش ایک ہی خاندان کے چھ افراد گرفتار

سری نگر(کے پی آئی/ پرل ویو نیوز) مقبوضہ پونچھ میں ایل او سی عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان چھ افراد جن میں تین خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل۔ منگل کے روز چکندا باغ پونچھ میں ظفر اقبال ولد خادم حسین ساکن گوہلد مینڈھر کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ کنبے سمیت سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ظفر اقبال اور اس کے اہل خانہ کو مینڈر تھانے میں بند کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ خاندان کیوں ایل او سی کے اس پار جانا چاہتا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں