17

ایک شخص نے ملک پر چوروں کا ٹولہ مسلط، پی ٹی آئی کو ختم کرنیکا فیصلہ کیا، عمران خان

لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے فوری انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے سب کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔عدلیہ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں یہ عمران خان کی نہیں ہم سب کی جنگ ہے، ایک آدمی نے ہمارے ساتھ دشمنی کی اور ساری قوم کو مشکل میں پھنسا دیا، اس آدمی کیوجہ سے مجھے ملک دشمن اور غدار ہونے کا احساس ہونے لگا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جلدی انتخابات کرانے کا اس لیے کہا کہ جس طرح یہ ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے سب کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا بار بار ہمیں چیلنج کرتے تھے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں اور اب ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے جا رہے ہیں تو اعتماد کے لیے بھی ووٹ اور عدم اعتماد تحریک کے لیے بھی ووٹ لینا پڑ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جہاں آج ملک کھڑا ہے میں نے 70 سال کی عمر میں اس طرح ملک کو اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا۔ عمران خان نے کہا کہ 8 ماہ قبل ایک آدمی نے فیصلہ کرکے ملک پر جو ظلم کیا وہ کسی دشمن نے بھی نہیں کیا کیونکہ جو حکومت گرائی گئی تھی وہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی کی شرح پر گامزن تھی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان اس لیے کیا کہ ہمیں خوف ہے کہ اگر ملک میں فوری انتخابات نہ کرائے گئے یہ تو ملک جس تیزی سے تباہی کی طرف جا رہا ہے سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں تمام اداروں بشمول عدلیہ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریٹس سمیت سب سے بات کرنا چاہتا ہوں کہ یہ عمران خان کی نہیں ہم سب کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے جس طرح ہمارے ساتھ دشمنی کی مجھے کبھی اس طرح احساس نہیں ہوا جس طرح ہماری پارٹی اور مجھ پر کیا گیا جیسا کہ میں ملک کا غدار اور دشمن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات میں ہے لیکن ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ اس پارٹی کو ختم کرنا ہے اور کسی طرح عمران خان کو نااہل کروانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں