29

ایک ہی نام کے 178 افراد نے جمع ہوکر عالمی ریکارڈ بنا لیا

ٹوکیو: جاپان میں یکساں طور پر پہلے اور دوسرے نام کے حامل 178 افراد ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے اور اس تاریخی واقعے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی سند بھی دیدی ہے۔

ٹوکیو کے ایک ہال میں 178 ایسے افراد جمع ہوئے جن میں سے ہر ایک کا نام ہائروکازو تاناکا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2005 میں ’مارتھا اسٹیوورٹ‘ نامی 164 افراد ایک جگہ جمع ہوئے تھے۔ یہ تقریب امریکی تاجر خاتون مارتھا اسٹیوورٹ نے منعقد کی تھی۔ لیکن اب جاپانیوں نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں