39

بلدیاتی انتخابات،اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کیخلاف ایکا، ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے کے پی پی مابین اتحاد طے

اسلام آباد /راولاکوٹ (پرل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیئے معاہدہ طے پایا، جس کے مطابق چیئر مین ضلع کونسل، میئر میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور بلدیہ ٹاؤن کمیٹی کے لیئے اکثریتی جماعت کے امیدوار کی بالترتیب چیئر مین اور دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کے ڈپٹی چیئر مین، میئر، ڈپٹی میئر کومنتخب کیا جائے گا۔ اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔ اجلاس میں تینوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، جس میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی فیصل ممتاز راٹھور، پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق، جبکہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار حسن ابراہیم نے شرکت کی۔معاہدے کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ میں جے کے پی پی میئر بنائے گی جبکہ مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہے وہ میئر بنانے کی پوزیشن میں ہے، اسی طرح ڈسٹرکٹ پونچھ میں بھی اپوزیشن کی نمایاں پوزیشن ہے۔آزادکشمیر بھر میں بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن مظفرآباد اور راولاکوٹ میں اپنا میئر بنا سکے گی جبکہ باغ اور میرپور میں پی ٹی آئی کی پوزیشن نمایاں ہے۔یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن کے میئر کے لیے جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے سردار عبد النعیم کو نامزد کررکھا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آزادکشمیر بھر میں جہاں جس جماعت کی اکثریت ہو گی وہاں وہ اپنا امیدوار دے گی جبکہ باقی جماعتیں اس امیدوار کی حمایت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں