9

بلدیاتی انتخابات آزادکشمیرآخری مراحل میں

راولاکوٹ(پرل نیوز)بلدیاتی انتخابات آزادکشمیرآخری مراحل اختتام پذیر،آزادکشمیربھرمیں نومنتخب میئرز،ڈپٹی میئرزضلع کونسلرزنے اپنے اپنے اضلاع میں حلف اٹھاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔آزادکشمیربھرمیں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواران کے حمایتوں کی بڑی تعدادحلف برداری کی تقریب میں موجودتھے۔نومنتخب ممبران کوجلسہ کی صورت لایاگیامختلف اضلاع میں پارٹی کارکنان کاجشن رہا۔

آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد آج میئر ،ڈپٹی میئر ،چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری آئیٹوریم ہال ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ میں منعقد ہوئی۔
نومنتخب نمائندگان سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ چوہدری مینر نے حلف لیا
راولاکوٹ حلف برداری کی تقریب میں کونسلز سمیت بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز بھی موجود تھے
راولاکوٹ میں نو منتخب نمائندگان کی
تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ص پیش کی گئی علاوہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پیش کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، اور وائس چیئرمین
سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں عوام الناس کی ایک بڑی تعداد شریک تھی حلف برداری کی تقریب کے بعد نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حمایتوں نے نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل سردار جاوید شریف ایڈکیٹ ، وائس چیئرمین امتیاز جنڈالوی، میئر راولاکوٹ سردار عبدالنعیم خان ، ڈپٹی میئر قاضی نثار
نے کہا کہ
ہم راولاکوٹ شہر کی بہتری اور وارڈ کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد آج سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں