27

بلدیاتی انتخابات حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 2627 نشستوں میں سے 829 لیکر سر فہرست

مظفرآباد۔
بلدیاتی انتخابات حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 2627 نشستوں میں سے 829 لیکر سر فہرست آزاد امیدوار 696 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان مسلم لیگ ن 497 کے ساتھ تیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 460 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی ۔
پہلے مرحلے میں 27 نومبر کو مظفرآباد ڈویژن کے انتخابات میں پی ٹی آئی 669 نشستوں میں سے 197 پی پی پی 195 ن لیگ 127 آزاد امیدواوں نے 118نشستیں حاصل کیں ۔دوسرے مرحلے میں 3 دسمبر کو پونچھ ڈویژن کی 875 نشستوں کے انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے 259 آزاد امیدواروں نے 263 ن لیگ نے 139پی پی پی نے 125 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں 1083 نشستوں میں سے حکمران جماعت پی ٹی آئی نے 373 آزاد امیدواروں نے 315 مسلم لیگ ن 231 اور پیپلز پارٹی نے 140 نشستیں لیں ۔یوں حکمران جماعت غالب اکثریت کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں