19

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا اسمبلی الیکشن کے بعد مقبوضہ کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا اعلان

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموںو کشمیرکا ریاستی درجہ اسمبلی الیکشن کے بعد ہی بحال کیاجاسکتاہے ۔ ایک انٹرویو میں بھارتی وزیرداخلہ سے 5اگست 2019کو جموں وکشمیرکوخصوصی درجہ واپس لینے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینا بی جے پی ایجنڈے میں تھااور اس خصوصی درجے کوواپس لے کرہم نے پورے جموںو کشمیرکوبھارت کے ساتھ ضم کردیاہے اور دفعہ 370،35Aکے خاتمے کے بعد جموںو کشمیرمیںعسکریت کوختم کر دیا ہے ۔ ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ حدبندی کاکام مکمل ہونے ووٹرفہرست منظر عا م پر آ نے کے بعد الیکشن کمشن آف انڈیاکی ذمہ داری ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے اور جب بھی ایسا ہوگا بھارتی حکومت اسمبلی الیکشن کویقینی بنانے کے ضمن میں جوتمام اقدامات اٹھائی گی جسکی ضرورت محسو س کی جائے گی ۔ ۔عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کاجواب دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کے دور میں عسکریت بڑھی جب کشمیر جل رہا تھا تو فاروق عبداللہ بھاگ کر لندن پہنچ گئے تھے ۔ امت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیرمیں پنچائتی اور بلدیاتی انتخابات بی جے پی کے دور میں ہی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ جموں کشمیر میں بطور چیف منسٹر کوئی نیا چہرہ ہوگا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران اس سوال کہ محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں عام لوگوں کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا گیاجارہا ہے اور کشمیر کو افغانستان کی طرح کھنڈرات بنایا جارہا ہے تو امت شاہ نے کہا کہ تین خاندانوں نے جموںکشمیر میں ملٹنسی کو بڑھاوادیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں