21

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ ہار چکا، شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، شاہ غلام قادر

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی جنگ ہار چکا ہے،مقبوضہ کشمیر کے تمام نوجوانوں، بزرگوں،ماوں،بہنوں، بیٹوں،بچوں کی جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتا ہوں،کشمیری کبھی بھی بھارتی مظالم پر جھکے ہیں اور نہ جھکیں گے۔ بھارتی نے کشمیریوں پرتما م ترکے حربے استعمال کیے لیکن کشمیری دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں اور نہ ہوں گے، 5 اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں کشمیریوں کے اندر سے کوئی ڈر و خوف نہیں رہا ہے۔ ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزاد ہو گا۔ ہم شہداء کشمیر کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بزدل افواج اتنے ہی ظلم کرے جتنے وہ پھر سہ سکے۔ کشمیریوں کے اندر پیدا ہونے والا جذبہ آزادی اب سرد نہیں ہونے والا اور نہ ہو گا۔ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ بھارت نے کئی توانا آواز کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے لیکن یہ توانا آواز اور اس توانا آواز کے چاہنے والے کبھی اپنے شہداء کے خون سے غداری نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک پر جھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نہیں روک سکتے،یاسین ملک کشمیر کاز کیلئے کام کررہے ہیں،یاسین ملک کی سزا کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائینگے،بھارت توانا آواز دبانا چاہتا ہے لیکن جب تک ایک ایک کشمیری بھی زندہ ہے تحریک جاری رہے گی،گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں،یاسین ملک اس وقت کشمیرکی توانا آواز ہے ان کے خلاف من گھڑت مقدمہ قائم کیا گیا اور من گھڑت مقدمہ کی بنیاد پر سزا کے خلاف پوری کشمیری عوام سراپا احتجاج ہے،عالمی برادری یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے،یاسین ملک جرات مند حریت لیڈر ہیں جنہیں بھارت نے من چاہے کالے قوانین کی آڑ میں پابند سلاسل کررکھا ہے،اقوام متحدہ کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچائے۔کشمیر میں نوجوانوں کا قتل،بلاجواز گرفتاریاں،تشددجلاو گھیراو جاری کررکھا ہے،مودی حکومت کشمیر پر فوجی گرفت مضبوط کرنے کیلئے ہر غیر جمہوری اور غیرانسانی حربے استعمال کررہی ہے،ان بدتر حالات میں کشمیر کے شہری بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ سامنے آکر بھارت کو متنازعہ ریاست میں دہشت ووحشت کی کارروائیوں سے روکیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام شہریوں کی بلا جواز گرفتاریاں تشدد اور رہائشی بستیوں کا جلاوگھیراو بڑے پیمانے پر جاری ہے نریندر مودی کی ظالم حکومت مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر اپنی فوجی گرفت مضبوط کرنے کیلئے ہر غیر جمہوری اور غیر انسانی حربے استعمال کررہی ہے،1989سے ابتک بالعموم اور 05اگست2019سے کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم اور دہشت گردانہ حملوں میں کئی گنا اضافہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں