25

بھارت کا کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے پر وزیرخارجہ کی ہندوستان کے خلاف نعرہ بازی

نیویارک(کے پی آئی) بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معمول کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر ہندوستان کے خلاف نعرے بازی کی، دوسری طرف ان کی جونیئر وزیر نے اسلام آباد میں مودی حکومت کے خلاف تنقید کی یاد رہے بھارتی صدارت میں اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے کی مخالفت کرتے ہوئے سوال اٹھا یا ہے کہ یواین قراردادوں پر عمل نہ کرنے والے ملک کیسے یواین کا مستقل رکن بن سکتے ہیں؟ بلاول بھٹو زرداری نے ”بین الاقوامی امن اورسلامتی کاتحفظ، اصلاحاتی کثیرجہتی تناظرمیں سمت کاتعین” کے موجوع پر اجلاس میں بھارتی.وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی موجودگی میں جموں وکشمیر تنازعے کا ذکر کیا اور مطالبہ کیا کہ یو این کے اداروں کو مضبوط اور عملی بنانے کیلئے اقوام متحدہ تنازع کشمیر کو حل کرائے۔ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درامد کیا جائے۔ کے پی آئی کے مطابق انہوں نے بھارت کی صدارت میں سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس سے اقوام متحدہ کے رول 37 کے تحت خطاب کرتے ہوئے تنازع کشمیر کا انتہائی جرات مندانہ انداز میں ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اگر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے اداروں کو مضبوط اور عملی بنانا مقصود ہے تو اقوام متحدہ تنازع کشمیر کو حل کرے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک حل طلب تنازع ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے حق خود اختیاری، تنازعات کے حل پر بھی زور دیا۔بلاول نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی تنازعے کے فریق دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹاسکتے، سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں موثر کردار ادا کرے، دیرینہ تنازعات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے و الی بھارتی خاتون سفیر کواپنی تقریر میں متعدد بار مخاطب کرتے ہوئے حق خود اختیاری، اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لئے تمام رکن ممالک کے متفقہ فیصلوں اور جمہوری اصولوں پر عمل کے ذریعے اصلاحات کا ذکرکیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تمام اداروں کی جمہوری اصولوں پر عمل کے ذریعے توسیع کا حامی ہے جس سے سلامتی کونسل کی توسیع بھی شامل ہے۔ سلامتی کونسل میں توسیع بالادستی کے بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے، مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی، قراردادوں پر عمل نہ کرنے والے ملک مستقل رکن کیسے بن سکتے ہیں؟ پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں مسلہ کشمیر اٹھانے پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا انہوں نے جوابی تقریر میں پاکستان پر الزامات لگائے کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معمول کے مطابق کشمیر کے معاملے پر ہندوستان کے خلاف نعرے بازی کی، ان کے جونیئر وزیر نے اسلام آباد میں مودی حکومت کے خلاف تنقید کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں