17

بھارت کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا پڑے گا، دنیا کی کوئی طاقت محروم نہیں کر سکتی، لطیف اکبر

مظفرآباد(صباح نیوز)قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر بیرون ملک کامیاب دوروں سے بھارت سفارتی محاذ پر دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبورا ہوا،شاہ محمود قریشی پاکستان کی تاریخ کا ناکام وزیر خارجہ رہا،بلاول بھٹو نے جب سے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالا انہوں نے بین الاقوامی اداروں اور ممالک جن میں امریکہ،روس،چائینہ،ایران کے ساتھ نہ صرف تعلقات کو بہتر بنایا اور کامیابیاں حاصل کیں،بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر اور مسلمانوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا اور ہندوستان کے متعصب جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کا وہ چہرہ پیش کیا جس سے بھارت کے اندر تھرتھلی میچ گئی اور پہلی دفعہ دنیا کے سامنے ہندوستان کو حزیمت اٹھانی پڑی بلاول بھٹوزرداری،اپنے نانا اور شہید والدہ کی نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں بلکہ بھارت کے اندر مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ایک ہزار سال تک کشمیر کی جنگ لڑنے کی بات کو عملی طور پر کر دکھایا،گزشتہ روز قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے سابق وزراء سردار جاوید ایوب،سید بازل علی نقوی،شوکت جاوید میر،سردار مبارک حیدر،جہانگیر خان مغل کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پیپلزپارٹی کے خون میں شامل ہے تاریخ میں پہلی بار وزیر خارجہ اپنے ذاتی اخراجات پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں،شاہ محمود قریشی ایک سکول کے بچے کی طرح پروپیگنڈے کررہا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں