3

تحریک انصاف کے مزید 35ارکان کے استعفے منظور،پی ٹی آئی کا تمام استعفوں کی منظوری کا مطالبہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مزید 35اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظوری کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جو ممبرز رہ گئے ہیں ان کے استعفے بھی منظور کیے جائیں۔شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر پہنچا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف چیمبر میں موجود نہیں تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔اسد قیصر نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں اسمبلی میں بلوایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں ایسے استعفے منظور نہیں کر سکتا، کیا جن کے استعفے منظور کئے گئے انہیں سپیکر نے بلایا تھا؟۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی ہے، جمہوریت کے نام پر مذاق ہے، ہم چاہتے تھے کہ ہمارے جو ایم این ایز ہیں وہ اسمبلی جائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ایک مجبور، لاچار پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں