19

جماعت اسلامی انبیا کے مشن،تحریک آزادی کشمیر کی علمبردار جماعت ہے، ڈاکٹر خالد

جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کا دو روزہ سالانہ جنرل کونسل اجلاس 17 دسمبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا
سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں آزاد خطے کے اندر تبدیلی کے لیے لائحہ عمل زیر غور آئے گا امیر جے آئی
اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اراکین جنرل کونسل جماعت اسلامی کے 48ویں سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے،آزاد خطے کے عوام تک اللہ کا پیغام پہنچانے کے لیے کارکنان ہمہ وقت جدوجہد کریں،جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ کے ذریعے حقیقی تبدیلی لانے کی جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی انبیا کے مشن کی علمبردار ہے،جماعت اسلامی 18,17دسمبر کو کھنہ مرکز میں اراکین جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس منعقد کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سالانہ اجلاس کی اہمیت ہے اس لیے اراکین جنرل کونسل شریک ہوں انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر نازک ترین مراحل سے گزررہی ہے ہندوستان تسلسل کے ساتھ کشمیریوں کے خلاف اقدامات کررہا ہے ایسے میں آزاد خطے کی جماعت اسلامی جو تحریک آزادی کشمیر کی علمبردار ہے کشمیرکی آزادی کے لیے مشاورت سے لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھے گی،آزاد خطے کے اندر تبدیلی کے لیے بھی لائحہ عمل زیر غور آئے گا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی قوم کو قیادت فراہم کرسکتی ہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کارکنوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کے لیے تربیت گاہوں کا اہتمام کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں