15

دختر مشرق بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج بنائی جائے گی، ملک بھر میں تقریبات منعقدہوں گی

گڑھی خدا بخش/ اسلام آباد/ مظفرآباد/ میرپور (پرل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد سابق وزیر اعظم دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پندرہویں برسی چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر بھر سمیت پوری دنیا میں 27 دسمبر کو انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے ملک بھر میں نماز فجر کے بعد مساجد شریف اور گھروں میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی سے دن کا آغاز ہو گا گڑھی خدابخش شھدائے جمہوریت کے مزارات پر ملک گیر نظریاتی عظیم الشان تاریخ ساز اجتماع ہوگا جس کے مہمانِ خصوصی پارٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے اور جلسۂ عام سے خطاب میں ملک آور قوم کیلئے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا اہم اعلان کریں گے اسی طرح آزاد کشمیر کے تمام ضلعی تحصیل سٹی مقامات پر برسی کی پروقار تقریبات منعقد کر کے شھید قائدین اور انکے جانثار پیروکاررو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا آزاد کشمیر بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش برسی میں شرکت کیلئے پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف سابق سینئر مشیر چوہدری ریاض سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں لاڑکانہ روانہ ہو گئے گزشتہ روز گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا کہ پندرہ برس بیت جانے کے باوجود قائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کر کے پھانسیوں پر نہ لٹکانا عالمی انصاف پر دھبہ ہے اقوام متحدہ سکاٹ لینڈ یارڈ سمیت عالمی اداروں سے از سرنو محترمہ بینظیر بھٹو کے سفاکانہ دہشت گرد جان لیوا حملوں کی تحقیقات ناگزیر ہے شوکت جاوید میر نے کہا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر تاریخی مغالطوں کو درست کرنے کیلئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر بھٹو ریفرنس کیلئے فل بنچ تشکیل دے کر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے شوکت جاوید میر نے کہا پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران ملک کے چاروں صوبوں سے شاندار فتح حاصل کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر پاکستانی وزیراعظم منتخب ہونے کا حلف اٹھا کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک اور مقبوضہ جموں کشمیر کو آزادی حاصل کرنے والی قوموں کی صف شامل کریں گے سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور نے جس تدبر اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں اور نظریاتی عقیدت کے ساتھ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کو چار چاند لگائے وہ اپنی مثال آپ ہے شوکت جاوید میر نے کہا دارلحکومت میں متعدد تقریبات کے علاؤہ قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی رہائش گاہ پر بیگم سفینہ لطیف اکبر کی میزبانی ہر سال کی طرح قرآن خوانی کا مرکزی پروگرام ہو گآ جس میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں