21

دفاع وطن اور دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، چوہدری یٰسین

مظفرآباد (پرل نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے بنوں سی ٹی ڈی کے آفس پر قبضہ میں بھی را ملوث ہے بنوں آپریشن چند منٹ میں مکمل کرنے پر افواج پاکستان کی اہلیت صلاحیت اور مہارت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دفاع وطن اور دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتی ہے لیکن ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ یہ مسلسل پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اداروں کو بدنام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بنوں جیسے واقعات سے سبق سیکھیں انہوں نے کہا کہ آج تک قومی سلامتی کے اداروں کی وجہ سے یہ ملک محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ دشمن اس ملک کو بھی شام بنانا چاہتے تھے لیکن ان کے راستے کی سب سے بڑی دیوار افواج پاکستان ہے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی موجودگی میں دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں