جموں کشمیر: ضلع اننت ناگ کے رخ مومن علاقے میں12 نومبر کو دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوئے دو غیر مقامی افراد میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے گورکھپور سے تعلق رکھنے والے چھوٹو رام آج سرینگر صورہ کے اسکیمز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔ جبکہ حملے میں زخمی ہوئے گوبند ساکنہ خوشی نگر نامی دوسرا شخص ابھی بھی صورہ کے اسکیمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔
