6

راولاکوٹ،اخبار فروش،بنیادی سہولیات سے یکسر محروم،وزیر اعظم سے نوٹس کا مطالبہ

راولاکوٹ(پرل نیوز) اخبار فروش یونین کے صدر سردار محمدا شرف خان نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس اخبار فروشوں کے مسائل حل کریں اس وقت میرپور میں اخبار فروشوں کی مارکیٹ بنی ہے وزیر اعظم نے وہاں پچاس لاکھ روپے اخبارفروشوں کے لیے اعلان بھی کیا ہے مگر یہاں راولاکوٹ میں د کانوں کے سامنے اخبار کھولی اورفروخت کی جاتی ہیں اکثر دکاندار اخبار فروشوں کو اٹھنے کا کہتے ہیں اخبار فروش کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم آزادکشمیر اپنے ضلع کے اخبار فروشوں کے حال پر رحم کریں اور فوری طور پر تمام مطالبات تسلیم کریں ورنہ اخبار فروش سخت احتجاج کریں گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں