18

راولاکوٹ،بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ،نظام زندگی مفلوج،تاجران،سول سوسائٹی،سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج

راولاکوٹ (پرل نیوز)عوامی حقوق تحریک کی 27دسمبر 2022کو بجلی کی بے جا لوڈشیڈنگ،بجلی کے بلات پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز اور بجلی کے بلات احتجاجاََنہ جمع کروانے والے صافین کے کنکشن منقطع کئے جانے کے خلاف دی گئی احتجاجی ریلی اور دھرنے کی کال دیئے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے عوامی حقوق تحریک کے ذمہ داران کو مذاکرات کیلئے میٹنگ کال کی جس میں ڈپٹی کمشنر بدر منیر،ایس ایس پی وحید گیلانی،ڈی ایس پی سردار اعجاز،محکمہ برقیات کے ذمہ دار ایس ٹی او امتیاز شاہین جبکہ عوامی حقوق تحریک سے مرکزی رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عمر نذیر کشمیری۔مرکزی رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار عبد الحمید،آرگنائزر نیشنل یوتھ فیڈریشن توصیف خالق،سنیئر وائس چیئرمین ایس ایل ایف انوش بٹ،ترجمان ایس ایل ایف ذیشان کاشر،نعیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔مذاکرات کے دوران انتظامیہ کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ کل کے دھرنے کی کال کو موخر کیا جائیاور ہمیں وقت دیا جائے تا کہ آپ کے کنکشن کو بحال کیا جائے جبکہ عوامی حقوق تحریک کے ذمہ داران نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک احتجاجی تحریک جاری رہے گیاور کل احتجاجی ریلی کے نعد دھرننا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں