18

راولاکوٹ،بس ٹرمینل عرصہ دراز سے غیر فعال،شہر میں رانگ پارکنگ،راہگیرؤں،تاجران کو مشکلات کاسامنا

راولاکوٹ(نیوزرپورٹر) راولاکوٹ میں بس ٹرمینل عرصہ دراز سے غیر فعال ہے جس میں جانوروں کا بسیرا ہے،شہر میں رانگ پارکنگ کے باعث عام شہریوں،تاجران کا گزارا مشکل ہوگیا ہے،بس ٹرمینل پر کروڑوں روپے لگائے گئے مگراپنی فعالیت کو برقرار نہ رکھ سکا ماضی میں ایک دفعہ انتظامیہ نے گاڑیاں منتقل کیں مگر کامیاب نہ ہوسکی،پھر شہر میں دوبارہ اڈے قائم ہوئے پھرا نتظامیہ نے بلدیہ اڈہ پر اڈوں کو منتقل کروایا،شہر میں اکثر اڈے آج بھی موجود ہیں جس مقصد اور کاز کیلئے یہ ٹرمینل بنایا گیا ا س کی فعالیت اور موزونیت فعال نہیں ہوئی جس سے یہ قومی منصوبہ ضائع ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے،شہر میں رانگ پارکنگ کے لیے جگہ مختص نہ کیے جانے کی وجہ سے جگہ جگہ رانگ پارکنگ ہے جس سے نہ صرف تاجران کالاکھوں کا نقصان ہورہا ہے بلکہ راہگیر اور مسافر بری طرح گھنٹوں پھنسے رہتے ہیں جس کا جی چاہے ادھر ہی گاڑی کھڑی کردی جاتی ہے کوئی پرسان حال نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رانگ پارکنگ کیلئے جگہ کا اختصاص اور فوری طور پر بس ٹرمینل کو فعال کیا جائے تاکہ قومی منصوبہ ضائع نہ ہونے پائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں