7

راولاکوٹ،دھمنی کے 17 سا لہ نوجوان اریب مصطفی نے خودکشی کرکے زندگی کا چراغ گل کردیا

راولاکوٹ(کرائم رپورٹر،پرل ویو) راولاکوٹ کے نواحی گاؤں دھمنی میں سترہ سالہ نوجوان اریب مصطفی نے خودکشی کرکے زندگی کا چراغ گل کردیا،پولیس نے موقع پر جاکر ابتدائی رپورٹ درج کر لی،تھانہ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق نوجوان کی عمر سترہ سال،نام اریب مصطفی ہے،وجہ خودکشی معلوم نہ ہوسکی،والدین نے اسپر کارروائی کیلئے تاحال کوئی درخواست نہ دی،نوجوان کی نماز جنازہ سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی خیال رہے،نوجوان کی موت کے بعد علاقہ میں مختلف چہ مگوئیاں پائی جاتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں