3

راولاکوٹ،سرکاری آٹے کی ہوٹلوں،تندوروں پر فروخت کا انکشاف،نوٹس کا مطالبہ

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ میں سرکاری آٹے کے بارہ میں انکشاف ہوا ہے کہ پرائیویٹ تندوروں اور ہوٹلوں پر فروخت کیا جارہا ہے جس کے تھیلے کئی معتبر افراد کو نظر آئے اس کے علاوہ ہوٹلوں،تندوروں میں سرکاری آٹا سستے داموں خرید کر پندرہ روپے کی روٹی فروخت کی جارہی ہے اور آٹے کے پیڑے کا سائز بھی کم کردیا گیا ہے اس آڑ میں کہ پرائیویٹ آٹا مہنگا ہوگیا مگر پرائیویٹ آٹے کے اندر سرکاری آٹا مکس کر پکایا اور بیچا جاتا ہے،ادھر ڈی ایف سی امتیاز لعل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین کارراوئی عمل میں لائی جائے گی او رایسے ڈیلران کے لائنسنس منسوخ کیے جائیں گے،پیڑے کم سائز پر فروخت کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر اشرف نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے کوئی قانون سے بالا نہیں دکھی انسانیت کو ان سے لٹوانے نہیں د یں گے انھوں نے کہا کہ عوام کے دراوزے اوزان وپیمائش کے دفاتر کھلے ہیں شکایا ت کریں سخت نوٹس لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں