14

راولاکوٹ،سمیت ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شمار ی کا آغاز،ٹیمیں روانہ،ایک ماہ میں اعداد وشمار کے نتائج دینے کا اعلان

راولاکوٹ (پرل نیوز) پورے آزادکشمیر میں ڈیجیٹل مردم شماری کاآغازہورہا ہے آج پونچھ ڈویژن راولاکوٹ میں کمشنر پونچھ چوہدری فرید نے دیوارپر001 لکھ کر باقاعدہ مردم شماری کاآغازکیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پونچھ بدرمنیر،ایس ایس پی وحید گیلانی،ڈویژن ڈائریکٹوریٹ پونچھ ڈویژن راولاکوٹ سعد اللہ بھٹی،شمارکنندگان،سپروائزر بھی موجود تھے اس موقع پر کمشنر پونچھ ڈویژن جو کہ کمشنر مردم شماری بھی ہیں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کے دوران گھر گھر جانے والی ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں تاکہ اس مہم کوکامیاب بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں