راولاکوٹ (پرل نیوز)انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے کمیونٹی ہال ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ میں سیمینارکاانعقادکیا گیا۔سیمینار میں،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ ڈویژن سعداللہ خان،ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ریحانہ شاہ محمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میجر (ر)ناصررفیق،اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ عثمان صارم،ڈویژنل ڈائریکٹڑ،ڈی ای او ریسکیو آفیسر 1122،ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اہلکاران سول ڈیفس کے رضاکاران،ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے آفیسران رضاکاران س،ہے وکلاء سیاسی زعما،تاجران،اورپریس نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کے انعقاد کی غرض وغائت ومقصد بیان کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسول ڈیفنس نے کہاکہ دورجدیدمیں جہاں انسانوں نے بے حد ترقی کی ہے اس کیساتھ ساتھ قدرتی اورناگہانی آفات بھی ایک نیا چیلنج بن کرانسانیت کیلئے مشکلات پیداکررہی ہیں ہمارے خطے کوایک طرف تودشمن کی جارحیت کاسامنا ہے جبکہ دوسری طرف موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آئے روز نت نئے ڈیزاسٹرکاسامنا کرناپڑرہا ہے ایسے میں رضا کاران سول ڈیفنس کے رول کی اہمیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اس امر کی ضرورت ہے کہ حکومتی اورعوامی سطح پرسول ڈیفنس کے حوالے سے ایک مربوط حکمت عملی بنائی جائے تاکہ مستقبل کے حادثات سے بچاو ممکن ہوسکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹرسردارذاکر شیرافضل نے معاشرتی اور سماجی پہلوؤں سے رضا کاران کی خدمات کوسہراتے ہوئے زوردیا ہے کہ مردم شماری سمیت بہت سے دیگر شعبوں اور اخلاقی برائیوں کے خلاف سول ڈیفنس رضاکاران کواستعمال کیاجاسکتا ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ نے زوردیا کہ رضاکاران عوامی تحفظ کویقنی بنانے میں اپنے کردارکو مزید فعال بنائیں انہوں نے حالیہ دنوں میں جرائم پیشہ عناصر اور قتل کی واردات کوسامنے لانے میں رضاکاران شہری دفا ع ترنوٹی راولاکوٹ کی کوششوں اورپولیس کومدد فراہم کرنے کے حوالہ سے خراج تحسین پیش کیاشرکاء نے ہردورمیں رضاکاران کے رول اورمشکل ترین حالات میں عوام کی فلاح وبہبود جاری رکھنے کے عمل کو خراج تحسین پیش کیا۔
