راولاکوٹ (پرل نیوز) راولاکوٹ میں خورشید آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ریڑھی بان کا مقامی تاجر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو طوالت اختیار کرگیا جس پر کشمیری نوجوان سراپا احتجاج بن گئے،جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اس وجہ سے گرفتار کرلیا،کہ زخمی کو اٹھانے نہیں دیا جارہا ہے،تیس سے زائد نوجوانوں کا گرفتار کرلیا گیا، گرفتار نوجوانوں میں اعتزاز حمید بھی شامل ہیں ورثاء نے پولیس گردی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فوری طور پر غیر مشروط پر رہا کرئے ادھر،ورثاء نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پولیس تاخیر سے پہنچی او رکمروں میں گھس کر کشمیریوں کو اٹھایا گیا،ادھر جب تھانہ پولیس سے موقف جانا گیا تو ان کا کہناتھا کہ پولیس کے حوالہ سے غلط بریف کیا گیا کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہمیں کمروں سے اٹھایا گیا ہے یہ الزام سراسر غلط ہے،انھوں نے کہا کہ تمام گرفتار ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ پولیس بروقت پہنچی ہے یہ لوگ رات کو سڑک بلاک کرکے احتجاج کررہے تھے اور زخمی کو اٹھانے نہیں دے رہے تھے،جن دوافراد کے مابین جھگڑا ہوا ان کے نام مجید او رماجد بتائے جاتے ہیں ان میں سے ایک کا تعلق خورشید آباد دوسرا راولاکوٹ کا مقامی ہے
