14

راولاکوٹ،ٹریفک،ضلعی پولیس کا رانگ پارکنگ کے خلاف آپریشن،متعدد گاڑیاں ضبط،بھاری جرمانے

راولاکوٹ (پرل نیوز)راولاکوٹ میں ٹریفک پولیس نے ڈی ٹی آئی چوہدری اسحاق،کاظم شاہ،محمد زاہد اور ضلعی پولیس کے افسران کے ہمراہ رانگ پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر لفٹر کے ذریعے متعدد گاڑیوں کو ہٹایا گیا اور رکشے،گاڑیوں کو ضبط کیا گیا،اس ضمن میں ایک رکشہ ڈرائیور کو گرفتار بھی کرلیا گیا،ٹریفک پولیس نے منگ روڈ،منیر چوک،بسم اللہ چو ک سمیت شہر کے اکثر حصص میں رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور سخت وارننگ دی گئی اس موقع پر ٹریفک افسران کے ہمراہ ضلعی پولیس کے اہلکاران بھی د ن بھر موجودرہے گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے اٹھایا گیا،ڈی ٹی آئی کا پرل ویو سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ رانگ پارکنگ کے خلاف آپریشن جاری رہیگا،ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے کاغذات مکمل رکھیں اور ہر گز نوعمر بچوں کو موٹرسائیکل نہ لیکر دیں،رانگ پارکنگ کے علاوہ ون وے کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں