راولاکوٹ (پرل نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاؤں کچھاں بالا کیری،کٹھا میں جنگل کے بے دریغ کٹاؤ جاری ہے،محکمہ جنگلات کے افسران،اور گارڈ نے کھلی چھٹی دیدی،جس سے قدرتی حسن پامال ہونے لگے،نہ صرف قدرتی حسن بلکہ زمینوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ بڑھ گئی،علاقہ مکینوں نے مطالہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران کی لاپراہی کے نتیجہ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے،قیمتی جنگل بری طرح تباہ کردیا گیا،عوام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے حکام بے حسی دور کرتے ہوئے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکیں ورنہ شدید احتجاج کرینگے
