راولاکوٹ (پرل نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے حکم پر اور ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی ہدایت پر مجسٹریٹ بلدیہ راجہ گلریز خان نے ہمراہ بلدیہ سٹاف اور پولیس نفری گرین بیلٹ تجاوزات اور چکن و مٹن شاپس کا دورہ کیا اور ناقص صفائی ستھرائی پر جرمانے عائد کیے اور چکن و منٹن شاپس کو پابند کیا کہ شیشے کا فریم بنوا کر گوشت اس کے اندر رکھ کر فرخت کریں اور فریم اور دکان کی صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر کریں کوہی بھی گاہک دکان کے باہر ناں کھڑا کریں دکان پر سامنے چکن و مٹن لٹکا سکتے ہیں بشرطیکہ اس پر دھول مٹی ناں پڑے جس پر چکن و مٹن شاپس کے صدور نے مجسٹریٹ بلدیہ راجہ گلریز خان سے مزاکرات کیے اور سات دن کی مہلت مانگ لی مجسٹریٹ بلدیہ راجہ گلریز خان نے اس موقع پر موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں شفافیت اور نمایاں تبدیلیاں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ویژن ہے اور انکے حکم پر اور ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی خصوصی ہدایت پر یہ سات دن بعد دوبارہ انسپکشن کی جاہے گی۔
