22

راولاکوٹ، مسلم لیگ ن کا اجلاس، پارٹی فیصلے کیخلاف بغاوت، غیر فطری اتحاد مستر د کر دیا

راولاکوٹ (پرل نیوز) مسلم لیگ ن راولاکوٹ کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے آج مشرکہ طور پہ فیصلہ کیا کہ وہ کسی غیر فطری اتحاد کو تسلیم نہیں کرتے مرکزی قیادت کی طرف سے جے کے پی پی سے کیا جانے والا اتحا د راولاکوٹ سے مسلم لیگ ن کے وجود کو ختم کر دے گا ہم ایسے کسی اتحاد کو نہیں مانتے مسلم لیگ آزاد کشمیر کی قیادت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے مسلم لیگ ن حلقہ سٹی راولاکوٹ کا اہم اجلاس حلقہ صدر مسلم لیگ ن خواجہ عمران اشرف منعقد ہوا اجلاس میں ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ حلقہ سٹی راولاکوٹ سردار طاہر انور خان،سابق مشیر حکومت سردار اعجاز یوسف،سردار ذاکر شیر افضل،صدر یونین کونسل سنگولہ نصیب اعوان اور عہدیداران ٹکٹ ہولڈرز مسلم لیگ حلقہ راولاکوٹ نے شرکت کی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن راولاکوٹ میں موجود اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے کارکن ان کت ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو نگے اس موقع پر سابق وزیر حکومت و ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن اور سابق صدارتی مشیر سردار اعجاز یوسف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے مسلم لیگ کی قیادت کی طرف سے جے کے پی پی کے ساتھ لوکل حکومت سازی کے لیے کیے جانے والا اتحاد مسلم لین ن راولاکوٹ کو ختم کرنے کے مترادف ہے آج مسلم لیگ ن کے عہدیداران اوور ٹکٹ ہولڈرز نے مشترکہ اس اتحاد کو نامنظور کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گے اس موقع پور ان کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ بات واضع ہوگئی کہ مسلم لیگ ن راولاکوٹ میں مئیر بنانے میں کامیاب ہو جائے گی تو جے کے پی پی نے جا کر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے اتحاد کے لیے منتیں شروع کر دی یہ مسلم لیگ کے خلاف سازش ہے جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گے مسلم لیگ ن کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایسے فیصلے کے خلاف کلمہ حق بلندکیا۔ اجلاس سے حلقہ صدر مسلم لیگ ن خواجہ عمران اشرف،سردار ذاکر شیر فضل،صدر یونین کونسل سنگولہ نصیب اعوان،سردار رضوان آفتاب،سردار عبد االباسط، خالد بشیر،امیدوار کونسلر کاشف خالق،امیدوار کونسلر ظفر خان،امیدوار کونسلر اعجاز ایوب،خالد محمود،واجد میر،واجد فاروق،نیاز ایڈووکیٹ،راجہ امتیاز،عاظف میر محمد،جبکہ عہدیدارن میں میونسپل کارپوریشن کی وارڈزاور یونین کونسل سنگولہ کے تمام وارڈزکے صدور نے خطاب کیا اجلاس میں متفقہ قراردادیں منظور کی گئی جن میں مسلم لیگ ن راولاکوٹ نے میاں محمد نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور موجودہ اتحاد کے فیصلے کویکسر مسترد کیا اور مسلم لیگ ن راولاکوٹ کے تمام عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے متفقہ لوکل حکومت سازی کے لیے سردار طاہر انور خان کو اختیار دیا کہ وہ جو فیصلہ کرے گے مسلم لیگ ن ان کی پشت پر کھڑی ہو گی، اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ قراردادیں مرکزی قیادت کو ارسال کی جائیں کہ مسلم لیگ ن اتحاد کو نہیں مانتی اور قیادت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں