23

راولاکوٹ، وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، شہر میں رانگ پارکنگ کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ

راولاکوٹ(پرل نیوز)منگ روڈحادثہ کے ورثاء اورشہریوں کاڈپٹی کمشنرپونچھ سے ملاقات،ڈپٹی کمشنرپونچھ نے دی گئی درخواست پرعملدرآمدکرنے کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق منگ روڈپرگزشتہ ہفتے ہونے والے حادثہ کے سلسلہ میں ورثاء اوردیگرمعززین کاڈپٹی کمشنرپونچھ سے وفدکی ملاقات۔ورثاء اورشہریوں نے ڈپٹی کمشنرپونچھ کوآگاہ کیاکہ وہاں پرقائم نجی ہسپتال اوراس کی وجہ سے رانگ پارکنگ کے باعث یہ المناک حادثہ رونماہوا۔جس سے ایک قیمتی جان ضائع ہوئی اورایک نوجوان تاحال زیراعلاج ہے۔وفدنے ڈپٹی کمشنرپونچھ کوآگاہ کیاکہ اس حوالے سے ایک درخواست دے رکھی تھی جس پرتاحال عملدرآمدنہیں ہوا۔وفدنے مزیدکہاکہ اس وقت اس حوالے سے کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوئی نہ ہی اس حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس سے قبل بھی شہرمیں درجنوں حادثہ رانگ پارکنگ کے باعث پیش آچکے ہیں۔چندماہ قبل بھی ایک خاتون راہ گیرایکساویٹرسے ٹکرلگنے سے جاں بحق ہوئی قانون پرعملدرآمدنہیں کیاجارہاہے انتظامیہ حادثہ کے بعدچنددن حرکت میں آتی اورپھروہی سلسلہ چل نکلتاہے۔عوام کی جان ومال کاتحفظ شہرراولاکوٹ میں ناممکن ہوچکاہے۔وفدنے ڈپٹی کمشنرپونچھ کومزیدبتایاکہ بلدیہ اورپی ڈی اے کوپابندکیاجائے کہ نئی تعمیرمیں پارکنگ کی سہولت میسرکرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کے سامنے رانگ پارکنگ کوبندکروائیں۔آئے روزشہرمیں رانگ پارکنگ کے باعث حادثات رونماہورہے ہیں۔ہردکان کے آگے ایک گاڑی کھڑی ہے شہربھرمیں شاہرات رانگ پارکنگ سے اٹی پڑی ہیں۔ان تمام رانگ پارکنگزکوختم کروایاجائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچاجاسکے۔وفدنے ڈپٹی کمشنرپونچھ کومزیدآگاہ کیاکہ شہرمیں پارکنگ کے حوالے سے وسیع انتظامات کی ضرورت ہے جس سے یہ مسائل کم ہوسکتے تھے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاامان صغیرکی موت رانگ پارکنگ کے باعث پیش آئی مین شاہراہ پرنجی ہسپتال کی غفلت کے باعث رانگ پارکنگ کی گئی جس سے ایک قیمتی جان کانقصان ہوا۔ایسے عناصرکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنرپونچھ نے وفدکویقین دہانی کروائی کے وہ جلدان تمام عوامل پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائے گااورپارکنگ کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے ڈپٹی کمشنرپونچھ نے ورثاء اورشہریوں سے نوجوان بچے کی حادثاتی موت پرگہرے دکھ اوررنج اظہارکیااورقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔وفدمیں خالدمحمود،محمدشفیق عظیم،بہرام،توصیف خان،ناصرخان،پرویزسردار،خالدمحمودخان سجادخوشحال دانش الطاف،تنزیب عزیزخان،خالدشریف ودیگرنے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں