22

راولاکوٹ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

راولاکوٹ (پرل نیوز)ایس ایس پی راولاکوٹ وحید علی گیلانی کی ھدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں۔سردار ماجد اقبال ایس ایچ او تھانہ ھجیرہ معہ محمد طارق انچارج چوکی ڈونگہ معہ ملازمین چوکی ڈونگہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان وجاہت،ھمایوں سکنہ کوٹلی کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 2عدد کلاشنکوف معہ میگزین،30 دانہ راؤند برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔عوام علاقہ کا پولیس کی کارروائی پر خراج تحسین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں